پرابھاس کی میگا تھرلر فلم سالار ریلیز شاہ رخ خان کی ڈنکی خطرے میں

فلم کے ریلیز ہوتے ہی مداحوں نے ’سالار‘ کو 'ایک مونسٹر بلاک بسٹر' قرار دیا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2023
'ڈنکی' کے بعد 'سالاز' بھی ریلیز ہوگئی : فوٹو : فلم پوسٹر

سپر اسٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم 'سالار' نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی، سینما گھروں کے باہر مداحوں کا رش لگ گیا جبکہ مداحوں نے فلم کی ریلیز کے موقع پر آتش بازی اور پٹاخے بھی پھوڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 دسمبر یعنی آج ریلیز ہونے والی پرابھاس کی فلم 'سالار' کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا، فلم کے ریلیز ہوتے ہی مداحوں نے 'سالار' کو 'ایک مونسٹر بلاک بسٹر' قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 'سالار' کو پورے بھارت میں ابھی تک 6 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا جا چکا ہے جبکہ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم 'ڈنکی' کو پہلے دن 4 ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔

پرابھاس کی 'سالار' کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی سینما گھروں کے باہر جمع ہوگئی تھی جہاں اُنہوں نے آتش بازی اور ڈانس کرکے فلم کی ریلیز کا جشن منایا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی 'ڈنکی'، 'جوان' اور 'پٹھان' سے پیچھے رہ گئی

'سالار' نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ کی اور کہا جارہا ہے کہ یہ فلم اپنے اوپننگ ڈے پر 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرکے شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' نے ریلیز کے پہلے دن 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس فلم کا بجٹ صرف 120 کروڑ بتایا گیا جبکہ پرابھاس کی 'سالار' کا بجٹ 400 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔

فلم 'سالار' میں پرابھاس کے علاوہ پرتھوی راج سوکمرن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اس فلم کو بلاک بسٹر فلم 'کے جی ایف' کے ڈائریکٹر پراشانت نیل نے بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' ریلیز، تھیٹرز کے باہر مداحوں کا رش

اس فلم کو پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، کناڈا، ملیالم اور تامل میں سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں