اسلام آباد میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام دھماکا خیز مواد برآمد

حساس اداروں کو اطلاعات ملیں تھیں کہ شدت پسند اسلام آباد میں دہشت گردی کامنصوبہ بنارہےہیں


ویب ڈیسک May 29, 2014
سیکیورٹی اداروں نے بارودی مواد لیبارٹری بھجوا کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ فوٹو: فائل.

پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بری امام کےقریب زیرتعمیرعمارت سے ڈھائی کلو بارودی مواد برآمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کو اطلاعات ملیں تھیں کہ شدت پسند اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں جس پر سیکیورٹی اداروں نے شک کی بناء پر بری امام کے قریب ایک زیرتعمیر عمارت پرچھاپہ مارا اور وہاں سے ڈھائی کلوبارودی مواد برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

سیکیورٹی اداروں نے بارودی مواد لیبارٹری بھجوا کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

مقبول خبریں