کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی 4 ملزمان ہلاک

رینجرز نے بھی لیاقت آباد کے علاقے خلافت چوک میں ہوٹل پر چھاپہ مارکر 6 افراد کوحراست میں لے لیا۔


ویب ڈیسک May 29, 2014
سفاری پارک کے قریب مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 ٹپستول بھی برآمد ہوئے۔ فوٹو: فائل

گلشن اقبال اورسچل گوٹھ میں پولیس اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کر کے 2 ڈاکو اور لیاری کے 2 گینگسٹرز کو ہلاک کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب 2 ڈاکوں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پٹرولنگ پر مامور پوللیس موقع پر پہنچ گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم زخمی ہوگئے جنہیں عباسی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی دم توڑگئے۔ ملزمان کے قبضے سے پولیس نے2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلئے۔


سچل گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کر کے لیاری کے 2 گینگسٹرزکو ہلاک کر دیا۔ ملزموں کی شناخت بابرخان اورعادل خان کے نام سے ہوئی جو قتل، اقدام قتل اورجرائم کی دیگرسنگین وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔ رینجرز نے بھی لیاقت آباد کے علاقے خلافت چوک میں ہوٹل پر چھاپہ مارکر 6 افراد کوحراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں