امریکا میں امام مسجد فائرنگ سے جاں بحق

غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے بعد سے امریکا میں اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک January 04, 2024
امام مسجد پرفائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک کی مسجد کے باہر امام مسجد حسن شریف کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حسن شریف 2006 سے نیوآرک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرانسپورٹ سیکورٹی افسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

فائرنگ کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد امریکا میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں