پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی

چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک January 08, 2024
چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

تھانہ فقیر آباد کی حدود اقبال پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں امداد فراہم کی گئی۔ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

مقبول خبریں