ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ، پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام

محمد یوسف انجم  بدھ 31 جنوری 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی، بولنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ پانے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ویلیمسن کی سبقت برقرار ہے جبکہ جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے لابوشین 6درجے تنزلی پر دس ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اسی طرح، ٹی20 میں سوریا کمار اور فل سالٹ کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم کا نمبر ہے۔ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹیسٹ اور ٹی20 کے ابتدائی دس میں شامل نہیں۔

ٹیسٹ کی بولنگ رینکنگ میں ایشون اور ٹی20 میں عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔