بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث چل بسیں

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے


ویب ڈیسک February 02, 2024
بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں : فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 32 سال کی عُمر میں دنیا سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، اُن کا علاج جاری تھا اور آج صبح اداکارہ کی موت ہوگئی جس کی تصدیق اُن کی ٹیم نے انسٹاگرام کے ذریعے کی ہے۔

پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ "آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے"۔

اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ "غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کررہے ہیں، پونم پانڈے کے لیے دُعا کریں اور اُنہیں یاد کریں"۔

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں