پی ایس ایل کے بعد شیمار جوزف آئی پی ایل ٹیم میں بھی شامل

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 11 فروری 2024
لکھنئو سپر جائنٹس نے ویسٹ انڈین پیسر شیمار جوزف کی خدمات حاصل کرلیں۔ فوٹو: آئی پی ایل

لکھنئو سپر جائنٹس نے ویسٹ انڈین پیسر شیمار جوزف کی خدمات حاصل کرلیں۔ فوٹو: آئی پی ایل

لکھنئو: پی ایس ایل کے بعد شیمار جوزف کو آئی پی ایل ٹیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مارک ووڈ کو آئی پی ایل میں شرکت سے روکنے پر لکھنئو سپر جائنٹس نے ویسٹ انڈین پیسر شیمار جوزف کی خدمات حاصل کرلیں، ای سی بی نے یہ فیصلہ رواں برس شیڈول مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شمر جوزف کو ٹی20 ورلڈکپ کھلایا جائے گا؟ ڈیرن سیمی نے سلیکشن پر سر پکڑلیا

شیمار جوزف 3 کروڑ بھارتی روپے کے عوض سپر جائنٹس کا حصہ بنیں گے، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں میچ وننگ کارکردگی کے بعد پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے بھی ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔