ملکی صورتحال؛ سابق کپتان بھی پریشان!

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2024
مُلک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کی اپیل کردی (فوٹو: فائل)

مُلک کو ہیجانی کیفیت سے نکالنے کی اپیل کردی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورتحال پر لب کشائی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر ایک شخص اسٹیڈیم سے بےدخل

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اور اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے اپیل کی کہ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کیلئے سب ایک ہوجاؤ۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ رواں سیزن میں پہلی بار پیش آنے والے کچھ دلچسپ حقائق

واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کیلئے مختلف سیاسی جماعتیں اتحاد کے ذریعے حکومت بنانے کی کوشش کررہیں جبکہ کسی بھی جماعت کے پاس سادہ اکثریت موجود نہیں ہے۔

انتخابات 2024 میں پہلی بار سب سے زیادہ عمران خان کے حمایتی یافتہ آزاد امیدوار میدان مارنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔