رحمان ملک کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین کو ٹیلی فون رہائی پر مبارک باد

رحمان ملک نے سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے بھی الطاف حسین کو مبارکباد دی


ویب ڈیسک June 07, 2014
الطاف حسین نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔فوٹو:فائل

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ضمانت پر رہائی کی مبارک باد دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون کرکے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ضمانت پررہائی کی مبارک باد دی۔رحمان ملک نے الطاف حسین سے گفتگو میں کہا کہ آپ پاکستان کے ایک بڑے عوامی لیڈر ہیں اور آپ کی گرفتاری سے نہ صرف ایم کیوایم کے کارکنان بلکہ پاکستان بھر کے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی اور اب رہائی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے اس آزمائش کے وقت جس بردباری سے حالات کا سامنا کیا اور امن کو برقرار رکھا وہ قابل ستائش ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اوردونوں جماعتیں سندھ کے مفاد میں مل جل کر کام کریں گی۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فون کرنے پر رحمان ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں