سندھ اور پنجاب میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں مختص نوٹی فکیشن جاری

پیپلز پارٹی کوخواتین کی مخصوص نشستیں 20اوراقلیتوں کی 6نشستیں الاٹ کی گئیں، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک February 22, 2024
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کوخواتین کی مخصوص نشستیں 20 اوراقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کی 6 اور جی ڈی اے کی ایک رکن منتخب ہوئی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کے دو ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی 36 خواتین، پیپلزپارٹی کی 3، ق لیگ کی 2 اور آئی پی پی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا نوٹی فکیشن جاری ہوا۔ علاوہ ازیں ‏پنجاب اسمبلی کی 66 میں سے42 مخصوص نشستیں الاٹ کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے