ٹی20 فارمیٹ میں اعظم خان کا بیسٹ فنشر کون

وکٹ کیپر بیٹر نے بھارتی کرکٹر کا نام چن کر فینز کو حیران کردیا


ویب ڈیسک February 27, 2024
وکٹ کیپر بیٹر نے بھارتی کرکٹر کا نام چن کر فینز کو حیران کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے ٹی20 فارمیٹ میں بیسٹ میچ فنشر کیلئے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو فیورٹ قرار دیدیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کو سوشل میڈیا پر دلچسپ سوال جواب کے سیشن میں اعظم سے پوچھا گیا کہ کس پلئیر کو وہ بیسٹ میچ فنشر سمجھتے ہیں، جس کیلئے انہیں کئی آپشنز دیئے گئے۔

پہلے آپشن میں اعظم خان کو عبدالرزاق اور جوز بٹلر کا پوچھا گیا تو انہوں نے عبدالرزاق کا نام لیا، میکسویل اور زارق میں سے انہوں نے میکسویل جبکہ کوہلی کے سوال کے جواب میں انہوں نے میسکویل کو چنا اور دلیل دی کہ بھارتی کرکٹر ٹی20 میں بطور اوپنر کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تنقید کے نشتر چلانے والے سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ

بعدازاں آندرے رسل اور میکسویل میں انہوں نے رسل جبکہ ڈی ویلیرز اور دھونی میں انہوں نے سابق بھارتی کپتان گریٹ بیسٹ فنشر کہا۔

دلچسپ سوال جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 30 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں