پاک نیوزی لینڈ سیریز کیویز کا دو رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

اعلیٰ سطحی وفد پنڈی، لاہور اسٹیڈیم سمیت ٹیم ہوٹل کا بھی دورہ کرے گا، رپورٹس


ویب ڈیسک March 03, 2024
اعلیٰ سطحی وفد پنڈی، لاہور اسٹیڈیم سمیت ٹیم ہوٹل کا بھی دورہ کرے گا، رپورٹس (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کیویز بورڈ کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی ٹیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا، بعدازاں ٹیم کے ہوٹل اور پنڈی اسٹیڈیم بھی جائے گا جبکہ پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے وفد کو اعلیٰ سطحی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ عارضی شیڈول منظر عام پر آگیا

دوسرے مرحلے میں کیوی وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور ٹیم ہوٹل سمیت اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

کیویز کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی20 میچوں مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹاس کیلئے سکہ دینے والے بچے کا نوٹ منظر عام پر آگیا

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ 2 میچز لاہور میں شیڈول رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے