- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان بطورِ ہدایتکار ڈیبیو کرنے کیلئے تیار
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان بطورِ ہدایتکار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان ’اسٹارڈم‘ کے عنوان سے ایک سیریز کی ہدایتکاری کریں گے جوکہ چھ اقساط پر مشتمل ہوگی جبکہ اس سیریز کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اس سیریز کی حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس میں اداکارہ مونا سنگھ مرکزی کردار میں ہوں گی جبکہ شاہ رخ خان، کرن جوہر، بوبی دیول، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیمیو کردار ادا کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز ’اسٹارڈم‘ کی اسکرپٹ آریان خان نے لکھی ہے جبکہ اسے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ’ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
آریان خان نے بطورِ ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا فیشن برانڈ بھی چلا رہا ہے، جس کے لیے بطورِ تخلیقی ہدایتکار اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے برانڈ کی تشہیر کرنے میدان میں آگئے
اُنہوں نے کہا کہ فیشن برانڈ کی ہدایتکاری کرنا اور کسی فلمی سیریز کی ہدایتکاری کرنا دو مخلتف کام ہیں اور میں ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔
آریان خان نے مزید کہا کہ میرے والد شاہ رخ خان کے پاس علم کا خزانہ ہے، میں کام کے دوران اُن سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، اُن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین ہے۔
واضح رہے کہ آریان خان ‘D’Yavol X’ کے نام سے اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی چلا رہے ہیں، اُنہوں نے 2023 میں 30 اپریل کو اپنے برانڈ کا آغاز کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔