شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

محمد یوسف انجم  بدھ 6 مارچ 2024
(فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

 لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق آسٹریلوی کرکٹر سے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بات چیت جاری ہے جبکہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کروائے جانے کا امکان ہے۔

بورڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مستقبل کے چیلنجز؛ کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کروائی جائے گی

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ممکنہ طور پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ عارضی شیڈول منظر عام پر آگیا

واضح رہے کہ سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے شین واٹسن اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔

سابق کرکٹر کو 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔