کینیڈا میں خالصتان رہنما کے قتل کیس میں پیش رفت

بھارتی خفیہ ایجنسی نے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو کینیڈا میں قتل کرایا تھا


ویب ڈیسک March 13, 2024
خالصتان رہنما کو کینیڈا میں جون 2023 میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے قتل کروایا تھا، فوٹو: فائل

خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پر آگئی۔

کینیڈا کے مقامی میڈیا کے پروگرام میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں دو گاڑیوں کو دکھایا گیا جس میں ایک سفید کار ویگو گاڑی کے آگے کھڑے ہوتی ہے۔

ویگو گاڑی جیسے ہی سفید کار کے پیچھے رکتی ہے وہاں گھات لگائے دو ملزمان آتے ہیں اور فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیتے ہیں۔ ملزمان جائے واردات سے نامعلوم مقام کی جانب بھاگ جاتے ہیں۔

کینیڈا کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ویڈیو میں قتل ہونے والا شخص سکھوں کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک اور الگ ملک خالصتان کے قیام کی تحریک کے معروف رہنما ہردیپ سنگھ نجر ہیں جنھیں 18 جون 2023 کو نشانہ بنایا گیا تھا۔



کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں اس قتل کا ذمہ دار بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بتایا تھا اور اس کے شواہد بھی پیش کیے تھے۔

جس کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں