سعودی عرب میں دوسری شادی کرنے پرناراض بیوی نے شوہر کو ہی قتل کردیا

فائرنگ سے کاتون کی سوتن بھی شدید زخمی ہوئی جو اسپتال میں شویشناک حالت میں ہے۔


ویب ڈیسک June 11, 2014
دیگر اسلامی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی مردوں کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں ایک خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر کو قتل جبکہ سوتن کو شدید زخمی کردیا۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے الجوف کے ایک شخص نے دوسری شادی کی جس پر اس کی پہلی بیوی ناراض ہوگئی۔ دونوں کے درمیان معاملات اس قدر بگڑ گئے کہ ایک دن خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی دوسری بیوی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے اس کا شوہر تو موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم اس کی سوتن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی مردوں کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔

مقبول خبریں