عمران خان طاہر القادری اور طالبان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں پرویز رشید

عمران جمہوری اداروں اور طالبان دفاعی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں جبکہ طاہرالقادری آئین پر حملہ کرنے آرہے ہیں،پرویز رشید


ویب ڈیسک June 11, 2014
عمران خان کو جمہوری اداروں کے خلاف کام کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان، طاہر القادری اور طالبان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ ایک ملک کے جمہوری اداروں کو ، دوسرا ملک کے دفاعی اداروں کو اور تیسرا ملک کے آئین پر حملہ کرتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین نے حکومت کو یہ ذمہ داری تفویض کی ہے کہ وہ عوام اور اس کے اداروں کا تحفظ کرے۔ ملک میں دہشتگردی کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے اپنی ذمہ داریاں قبول کریں اور موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اس سلسلے میں جہاں سے بھی خطرہ ہوگا ہم اسے ختم کرنے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان پہلے طالبان کے نظریاتی حامی تھے لیکن اب وہ طالبان کے اسٹریٹجک پارٹنر بن گئے ہیں، عمران خان ملک کے جمہوری اداروں پر حملہ کرتے ہیں اور طالبان ملک کے دفاعی اداروں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں، گزشتہ ہفتے عمران خان نے ملک کے اداروں پر حملہ کیا اور اگلے ہی روز طالبان نے ملک کے دفاعی اداروں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری بھی طالبان اور عمران خان کے پارٹنر ہیں۔ تینوں میں یہ بات طے ہے کہ ایک ملک کے جمہوری اداروں کو اور دوسرا ملک کے دفاعی اداروں کو نشانہ بنائے گا اس کے بعد کینیڈا سے طاہر القادری آئیں گے جو ملک کے آئین پر حملہ کریں گے لیکن قومی سلامتی کے ادارے، ملک کے عوام اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے والے لوگ مل کر انھیں ناکام بنادیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں