پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ سے شکست کی ذمہ داری بابراعظم نے کس پر ڈالی

ویب ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2024
ابتدائی 11 اوورز میں ہم اچھی پوزیشن میں تھے، کپتان پشاور زلمی (فوٹو: پی سی بی)

ابتدائی 11 اوورز میں ہم اچھی پوزیشن میں تھے، کپتان پشاور زلمی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا موقف سامنے آگیا۔

میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے اہم معرکے میں شکست کا ذمہ دار ناقص بالنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 11 اوورز میں ہم اچھی پوزیشن میں تھے لیکن اس کے بعد ہماری باؤلنگ بہت خراب تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز نے یہ سوچ لیا تھا کہ ہم جیت گئے ہیں، جو ہماری شکست کی وجہ بنی۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی

قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، ایلکس ہیلز 1، آغا سلمان 5 اور کپتان شاداب صفر کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 34 اور اعظم خان 22 رنز بناسکے تھے۔ ایک موقع پر یونائیٹڈ کی ٹیم 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 91 رنز بناسکی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ صائم ایوب نے بولرز کے چھکے چھڑادیے

بعدازاں عماد وسیم اور حیدر علی نے 8 اوورز میں 98 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے بابراعظم کی پشاور زلمی سے میچ چھین لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔