حاجیوں کیلیے کرایے پرلی گئی عمارتوں میں کرپشن کاانکشاف

رہائشگاہوںمیں900ریال،ٹرانسپورٹ کی مد میں180ریال فی حاجی کرپشن کی گئی،قائمہ کمیٹی


Numainda Express September 20, 2012
رہائشگاہوںمیں900ریال،ٹرانسپورٹ کی مد میں180ریال فی حاجی کرپشن کی گئی،قائمہ کمیٹی فوٹو: اے پی پی

LONDON: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ایک نئے حج اسکینڈل کا انکشاف کر دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حاجیوںکیلیے کرایے پر لی رہائشی عمارتوں میں کرپشن کی گئی ہے جبکہ عزیزیہ سے عازمین حج کو حرم پاک لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی مد میں180 ریال فی حاجی کرپشن کی گئی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی مولانا حمد اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں وزارت حج کے افسران علی غلام لاشاری، کامران بٹ، رافع شاہ اور منظور نے حجاج کیلیے لی گئی رہائشی عمارتوں میں 900 ریال فی حاجی کریشن کی ہے۔

ڈھائی ماہ قبل وزارت کو کہا گیا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کریں مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل منیجر حج آپریشن پی آئی اے، سیکریٹری مذہبی امور، ڈی جی سول ایوی ایشن کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں شو کاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔