پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتے امریکا

ایران کیساتھ کوئی بھی منصوبہ بناتے وقت امریکی پابندیوں کی زد میں آنے پر بھی غور کرنا چاہیے، میتھیو ملر


ویب ڈیسک March 27, 2024
ایران کیساتھ کوئی بھی منصوبہ بناتے وقت امریکی پابندیوں کی زد میں آنے پر بھی غور کرنا چاہیے، میتھیو ملر

امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کے بیان کا اعادہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔

ان خیالات کا اظہار میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک صحافی کے جواب میں کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ڈونلڈ لو نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن پر کام شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کچھ قانونی اداروں اس پراجیکٹ پر مشورہ کر رہا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ اس صورت میں کیا امریکا پاکستان کو کسی پابندی پر چھوٹ دے سکتا ہے یا نہیں؟

ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں کسی بھی ممکنہ پابندی کی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا لیکن ہمیشہ سب کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اس لیے ہر ایک کو اس پر بہت احتیاط اور غور کرنے کا مشورہ دیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں