پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان مگر کیسے

رضوان، شاداب، بابر، عماد بھی کپتانی کے فرائض نبھاچکے ہیں


ویب ڈیسک March 29, 2024
رضوان، شاداب، بابر، عماد بھی کپتانی کے فرائض نبھاچکے ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ایک مرتبہ پھر کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے، شاہین کو بطور ٹی20 کپتان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد بابراعظم یا محمد رضوان کو قیادت کے فرائض سونپے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم میں اسوقت شاہین آفریدی بطور ٹی20 کپتان، بابراعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور عماد وسیم بطور سابق کپتان کی حثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ٹیم میں کپتانی کی تبدیلی کو لیکر سوشل میڈیا سمیت متعدد سابق کرکٹرز نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ سے قبل پلئینگ الیون میں اتنے کپتانوں کی موجودگی ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع

دوسری جانب کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کی حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سیریز کو بنیاد بناکر انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے، بورڈ نے اگر کسی کو ذمہ داری ہے تو اسے وقت بھی دیں۔

مزید پڑھیں: قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا

شاہین کو قیادت سے ہٹانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انہیں اعتماد نہیں لیا ہے جبکہ شاہین کو بھی میڈیا رپورٹس سے ہی پتا چلا کہ کپتانی سے ہٹانے کی بات چیت چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کپتان کی تبدیلی؛ آفریدی نے داماد شاہین کی حمایت میں آواز بلند کردی

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بورڈ نے شاہین کو ٹی20، شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان نامزد کیا تھا جبکہ ون ڈے کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا تھا۔

شاہین نے ٹی20 فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گرین شرٹس کی کپتانی کی تھی جس میں قومی ٹیم کو 1-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں