- واہگہ بارڈر کے نزدیک منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا
- شاہد آفریدی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ایمبسڈر منتخب
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
- اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روکدیا
- کولمبیا کا فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان
- تربوز کو ٹیکہ لگانے کی بحث سے کاشتکار پریشان، ماہرین نے پروپیگنڈا قرار دیدیا
- امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ؛ نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- کراچی؛ اپنے اغوا اور قتل کا جھوٹا ڈراما رچانے والا 24سالہ نوجوان زندہ بازیاب
- بھارتی ٹیم کوچنگ معمہ بن گئی! جے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
- بشکیک سے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفتر خارجہ
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور
- امریکا سے تاریخی ہزیمت! شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے
- خفیہ تنظیم کے ٹاسک پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والا جنونی گرفتار
- مرکزی سیکریٹریٹ سیل کے دوران مزاحمت، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشتگردی مقدمہ درج
- خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی
- اپنے ہیروں کی قدر کیجیے
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے کیلیے اہم پیشرفت
- کراچی کیلیے بجلی 10.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق انگلش کرکٹر نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
- سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدیوں کی فوری واپسی پراتفاق
انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر
بنگلورو: بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر منظرِ عام پر آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 4 مئی کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انوشکا شرما نے بھی شرکت کی۔
ہر سال کی طرح، اس بار بھی انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ سپورٹ کرتی نظر آئیں، جیسے جیسے میچ آگے بڑھ رہا تھا تو اسٹیڈیم میں موجود کیمروں نے انوشکا کے مختلف تاثرات کو قید کیا۔
ایک موقع پر جب ویرات کوہلی رن آؤٹ ہونے لگے تو انوشکا شرما کے چہرے پر حیرانی نظر آئی اور اگلے ہی لمحے جب کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے تو اداکارہ نے سکون کی سانس لی۔
ویرات کوہلی کے بیک ٹو بیک چھکوں پر بھی انوشکا شرما پُرجوش انداز میں خوشی سے تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں، کوہلی نے بھی اہلیہ کی حوصلہ افزائی پر ردعمل دیتے ہوئے دور سے اُنہیں اشارے سے بوسہ دیا۔
میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار پرفارمنس پر انوشکا شرما بہت خوش تھیں لیکن جب کوہلی آؤٹ ہوئے تو اداکارہ مایوس ہوئیں۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر منظرِ عام پر آئی ہیں، اس سے قبل اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر وائرل ہوئی تھی جو اُنہوں نے ویرات کوہلی اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے ہمراہ منائی تھی۔
مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور کوہلی بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہورہے ہیں؟ پوسٹ وائرل
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں سال 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑی نے 20 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔