ریچا چڈھا کا ہیرامنڈی کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ہیرامنڈی کے سیٹ پر میرا جو بہترین دن تھا، وہی میرا بدترین دن بھی تھا؛ ریچا چڈھا


ویب ڈیسک May 12, 2024
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کیا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' میں ڈانس سیکوئنس کے لیے ایک یا دو نہیں بلکہ 99 ری ٹیک دیے۔

حال ہی میں ریچا چڈھا ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کی کاسٹ کے ہمراہ کپل شرما کے نیٹ فلکس شو "دی گریٹ انڈین کپل شو" کا حصہ بنیں جہاں اس سیریز کی کاسٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

دورانَ گفتگو 'ہیرامنڈی' کی کاسٹ نے بتایا کہ اُنہوں نے شوٹنگ کے دوران کتنی بار ری ٹیک دیے، ادیتی راؤ حیدری اور سوناکشی سنہا نے کہا کہ اُنہوں نے 12 یا 13 سے زیادہ ری ٹیک نہیں دیے۔

اسی دوران ریچا چڈھا نے ایک اہم انکشاف کیا جسے سُن کر کپل شرما کے شو میں موجود 'ہیرامنڈی' کی تمام اداکارائیں حیران رہ گئیں۔

مزید پڑھیں: احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید

ریچا چڈھا نے کہا کہ ہیرامنڈی کے سیٹ پر میرا جو بہترین دن تھا، وہی میرا بدترین دن بھی تھا کیونکہ میں نے پوری کاسٹ میں سب سے زیادہ ری ٹیک دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ڈانس سیکوئنس کے لیے 99 ری ٹیک دیے، میں ری ٹیک کے دوران سنچری کرتے کرتے رُکی، یہ میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن میں نے بالآخر انتھک محنت کے بعد کرلیا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے شروعات میں کافی مشکل پیش آئی لیکن جب میں اپنے ری ٹیک میں کامیاب ہوئی تو مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔

ریچا چڈھا کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں مداحوں نے اداکارہ کے ڈانس کی مہارت اور کام کے لیے اُن کی لگن کی تعریف کی۔




واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز 'ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔

'ہیرا منڈی' کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں