سانحہ لاہور کا داغ کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں مٹا سکتا شیخ رشید احمد

جس طرح لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں تو حکمران یاد رکھیں کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک June 19, 2014
عابد شیر علی،رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق حکومت سوچ کے غماز ہیں۔ شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کا داغ کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں مٹا سکتا اور جس طرح لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں تو حکمران یاد رکھیں کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا دورہ کرکے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خاندان کا نام جمہوریت نہیں ہوتا ہماری کوشش ہے طاہرالقادری،چوہدری برادران اور عمران خان مل کر اس بادشاہت کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا 20 جون کو عوامی مسلم لیگ کا ٹرین مارچ لاہور میں لاشیں گرنے کے باعث ملتوی کیا لیکن اسے منسوخ نہیں کیا گیا کیونکہ اس وقت ہمارا ایجنڈا طاہرالقادری کا استقبال ہے اور ہم 23 جون کو ان کا پاکستان واپسی پر شاندار استقبال کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکمران طاہرالقادری کی واپسی سے خوف زدہ ہیں،لاہور میں درود پڑھنے والوں پر گولیاں چلائی گئیں اور جس طرح انہیں شہید کیا گیا تو حکمران یاد رکھیں کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا جوڈیشل کمیشن کا بائیکاٹ درست فیصلہ ہے کیونکہ سانحہ لاہور کا داغ کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں مٹا سکتا۔جب کہ عابد شیر علی،رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق حکومت سوچ کے غماز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے