رینکنگ باکسنگ ٹائٹل کیلئے آرمی اور نیوی میں سخت مقابلہ

ایونٹ کی دونوں نمایاں ٹیموں کے 10،10باکسرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے


Sports Reporter June 20, 2014
سیمی فائنل مرحلے کے لائٹ فلائی ویٹ میں حسنین(آرمی) کا فرحان رضا(پنجاب) سے مقابلہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

چوہدری محمد نواز کپ قومی رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی اور آرمی اور نیوی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تحت پی ایس بی کمپلیکس میں جاری12 ٹیموں کی چیمپئن شپ میں 122 باکسرز شرکت کر رہے ہیں۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مختلف ایونٹس میں40 کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوا، آرمی اور نیوی کے 10،10باکسرز سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب رہے، پی اے ایف، پنجاب اور بلوچستان کے4،4، ایچ ای سی اور پی آر ایل کے2،2جبکہ سندھ ، فاٹا اور کے پی کے1،1باکسر نے کم از کم برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا، سیمی فائنل مرحلے کے لائٹ فلائی ویٹ میں حسنین(آرمی) کا فرحان رضا(پنجاب) سے مقابلہ ہوگا، جہاں زیب(سندھ) اور شیروز(ایچ ای سی) بھی آمنے سامنے ہونگے۔

فلائی ویٹ میں آصف( بلوچستان) کا مہدی (بلوچستان)، اللہ رکھا (پنجاب) کا ایم ناصر (نیوی) سے ٹکراؤ ہوگا، بینٹم ویٹ میں ایم ساجد (فاٹا) کا مقابلہ عامر (نیوی) اور فرحان(آرمی) کا آصف( نیوی) سے سامنا ہونا ہے، لائٹ ویٹ میں شیراز(نیوی) اور سجاد(آرمی)، کامران(پی آر ایل) اور فہیم (پی اے ایف) برتری کی جنگ لڑیں گے، لائٹ ویلٹر ویٹ میں عدنان( پی اے ایف ) کو قادر(نیوی)، ایم علی (نیوی) کو سلمان (آرمی) کا چیلنج درپیش ہوگا، ویلٹر ویٹ میں عامر مسعود ( کے پی کے) اور منیر(نیوی) جبکہ زیبیر خان ( پنجاب) اور عادل خان(آرمی) کیخلاف پیش قدمی جاری رکھنے کی کوشش کرینگے۔مڈل ویٹ میں تنویر(نیوی) اور عزیزاللہ(بلوچستان)، آصف(پی آر ایل) اور ذوالقرنین (آرمی) مدمقابل ہونگے۔لائٹ ہیوی ویٹ میں یامین ( آرمی) کو اویس(آرمی)، مرزا عدنان( پی اے ایف) کو ماجد علی(نیوی) کوہرانا ہوگا، ہیوی ویٹ میں بابر (آرمی) کا شاہ زیب ( پنجاب) اور طارق (نیوی) کا عاطف(آرمی) سے سامنا ہوگا، سپر ہیوی ویٹ میں واحد کاکڑ( ایچ ای سی) کا مقابلہ محمود حسن( پی اے ایف) اور وقار(آرمی) کا موسیٰ خان سے طے پایا ہے۔