- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- کراچی میں عید کے تینوں روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
فلم 'لاپتہ لیڈیز' نے رنبیر کپور کی 'انیمل' کا ریکارڈ توڑ دیا
![فلم 'لاپتہ لیڈیز' بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/05/2643843-ladies-1716545177-281-640x480.jpg)
فلم 'لاپتہ لیڈیز' بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے : فوٹو : ویب ڈیسک
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’نے نیٹ فلکس پر سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کو شکست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے۔
دوسری جانب رنبیر کپور کی سُپر ہٹ متنازع فلم ‘انیمل’ کو رواں سال 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم نے چار ماہ میں نیٹ فلکس پر کُل 13.6 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔
دونوں فلموں کا موازنہ کیا جائے تو یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ فلم ‘انیمل’ نے جو ویوز تقریباََ چار ماہ میں حاصل کیے، اُس سے زیادہ ویوز کرن راؤ کی ‘لاپتہ لیڈیز’ نے صرف 30 دن میں حاصل کرلیے۔
مزید پڑھیں: ’لاپتہ لیڈیز‘ میں عامر خان کو آڈیشن کے باجود نہیں لیا گیا؟ کرن راؤ کا انکشاف
فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے جب وہ گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔
بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھول پن کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں دل چسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ٹرین میں دو باراتیں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں
یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔
دوسری جانب رنبیر کپور کی فلم ‘انیمل’ دسمبر 2023 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، پُرتشدد اور متنازع سین دکھانے پر فلم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔