ٹی20 ورلڈکپ یوگنڈا نے پاپوا نیوگنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

یوگانڈا نے 78 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا


ویب ڈیسک June 06, 2024
(تصویر: آئی سی سی)

ٹی20 ورلڈکپ کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پروویڈنس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں یوگنڈا نے 78 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوما میاگی 13، الپیش رامجانی 8، سائمن سسازی، روبنسن اوبُیا 1، 1 جبکہ دِنیش ناکرانی اور روجر موکوسا 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاپوا نیوگنی کی جانب سے الی ناؤنے 2 جبکہ نورمن وینیوا، چاڈ سوپر اور کپتان اسد والا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل یوگنڈا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاپوا نیو گنی نے 20 ویں اوور میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

پاپوا نیوگنی کی جانب سے ہِری ہِری 15 جبکہ لیگا سیاکا اور کپلن ڈوریگا 12، 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیسے باؤ 5، چارلس امینی 5، نورمن وینیوا 5، الی ناؤ 5، چاڈ سوپر 4، ٹونی ارا 1 اور کپتان اسد والا 0 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

یوگنڈا کی جانب سے الپش رامجانی، جوما میاگی، کوسماس کائیوٹا اور فرینک سوبوگا نے 2، 2 جبکہ کپتان برائن مسابا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں