حکومت پاکستان عوامی تحریک کےخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے الطاف حسین

اپنے قائد کے استقبال کے لئے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر شیلنگ قابل مذمت ہے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک June 23, 2014
حکومت کو چاہئیے کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کرے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت کوچاہئیے کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان عوامی تحریک کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت کے کارکنوں کا سیاسی وجمہوری حق ہے کہ وہ اپنے رہنما کااستقبال کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہزاروں کارکنان بھی ان کااستقبال کرنے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اسلام آبادکوجس طرح سیل کیاگیا، جس طرح پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ان پر شیلنگ کی گئی اورانہیں روکاگیاوہ قابل مذمت ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کوچاہئیے کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان عوامی تحریک کے خلاف انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے