سوناکشی کی مسلمان سے شادی پر شترو گھن سنہا کا دلچسپ جواب

سوناکشی اور ظہیر اقبال کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے، شترو گھن سنہا


ویب ڈیسک June 20, 2024
سوناکشی مجھے اپنی طاقت قرار دیتی ہیں، شترو گھن سنہا:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان پر شادی سے خاندان کی ناراضگی کی خبروں پر ان کے والد شترو گھن سنہا کا ردعمل سامنے آگیا۔

شترو گھن سنہا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کا خاندان سوناکشی کے مسلمان لڑکے ظہیر اقبال سے شادی پر ناراض ہے اور شادی میں شرکت نہیں کرے گا تو انہوں نے کہا کہ اس کا جواب میں اپنے مشہور ڈائیلاگ کی صورت میں دوں گا اور وہ ڈائیلاگ ہے " خاموش"۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نے مزید کہا کہ سوناکشی کی شادی میں خاندان کی شرکت نہ کرنے اور ناراضگی کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ زندگی سوناکشی کی ہے اور انہیں اس کے لیے فیصلے کرنا کا پورا حق حاصل ہے۔ سوناکشی اور ظہیر کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے۔ سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہیں ان سے ناراضگی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔

شترو گھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی مجھے اپنی طاقت قرار دیتی ہیں تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں ان کا ساتھ نہ دوں۔ میں ممبئی میں سوناکشی کی شادی میں شریک ہونے آیا ہوں۔ اس بارے میں افواہیں پھیلانے والے اپنے کام سے کام رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں