لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش موسم خوشگوار

شدید بارش کے باعث لاہور اور گوجرانوالہ ریجن کے کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔


ویب ڈیسک June 25, 2014
آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور ساہیوال اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو؛فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کئی فیڈر ٹرپ کرگئے تاہم بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں آج صبح گہرے سیاہ بادل چھا گئے جب کہ تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شدید بارش کے باعث لاہور اور گوجرانوالہ ریجن کے کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور ساہیوال اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے