انوراگ کشیپ اور میری دوستی نہیں ہے نوازالدین صدیقی کا انکشاف
اداکار کے شوبز کیریئر کو آگے بڑھانے میں انوراگ کشیپ کی فلم ’گینگ آف واسع پور‘ نے بڑا کردار ادا کیا ہے
بالی وڈ اسٹار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھارتی فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ سے دوستی کا تعلق نہیں ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے انوراگ کے ساتھ بغیر کوئی بات چیت کیے گھنٹوں سفر کیا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ اگر وہ انوراگ کشیپ کے ساتھ بیٹھیں گے تو ممکن ہے گھنٹوں ان کے درمیان کوئی گفتگو بھی نہ ہو۔
اپنے کیریئر میں انوراگ کشیپ کی اہمیت کا اقرار کرتے ہوئے اداکار نے کہا وہ ان کی کامیابی اور صحت کیلئے دعاگو اور ان پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہئے۔
واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کے شوبز کیریئر کو آگے بڑھانے میں انوراگ کشیپ کی ایکشن فلم 'گینگ آف واسع پور' نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔