پشاور بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ 8افراد جاں بحق

مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، ایس ایس پی آپریشنز


ویب ڈیسک June 25, 2024
(فوٹو: فائل)

بڈھ بیر کے علاقے اسپین جماعت میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پر آپریشنز کے مطابق جائیداد کے تنازع پر چچازاد کے گھر پر مخالفین نے گھر کر فائرنگ کی، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، شام تک ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اسپتال ترجمان کے مطابق 4 افراد لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے جن میں دو لاشیں بچوں کی تھیں جبکہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، ایک خاتون زخمی ہے جس کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں