شاہ رخ خان کا ڈرائیورجنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

ڈرائیور پنٹو مشرا اداکارہ کی ملازمہ کو مدد کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانا بناڈالا۔


ویب ڈیسک June 26, 2014
پولیس نے پنٹو مشرا کو حراست میں لے کر کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛فائل

بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اب اداکاروں کے ساتھ ساتھ ان کے ملازمین بھی اس گھناؤنے فعل میں اپنے ہاتھ رنگنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ڈرائیور رجیندرا گوتم عرف پنٹو مشرا کو ایک اداکارہ کی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ پنٹو مشرا نے اداکارہ کے گھر کی 17 سالہ ملازمہ کو فون کیا تو اداکارہ نے فون خود اٹھا لیا جس پر اداکارہ نے اسے گھر سے فارغ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنٹو مشرا ملازمہ کو مدد کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانا بناڈالا۔ پنٹو مشرا کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اداکارہ اور ملازمہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بالی ووڈ اداکار اندر کمار کو بھی ایک لڑکی کو کام دلوانے کا جھانسہ دے کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اندر کمار کو چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں