ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دیدی


ویب ڈیسک July 05, 2024
ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دیدی (فوٹو: فائل)

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔

انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک نے 54، شرجیل خان 35، صہیب مقصود 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اننگز کے اختتامی لمحات میں عامر یامین نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: آفریدی، مصباح اور یونس کو دیکھ کر شائقین بابر، رضوان، شاہین کو بھول گئے

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز لیجنڈز کی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 بناسکی، ڈوین اسمتھ 64 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم انکے علاوہ کوئی بیٹر پاکستان بالرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ لیجنڈز نے فینز کو خوش کرنے کا بیٹرا اٹھالیا

دیگر کھلاڑیوں میں جوناتھن کارٹر 34، چیڈوک والٹن 16 اور جروم ٹیلر 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کوٹے کے 4 اوورز میں 14 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 5 وکٹوں سے فتح

واضح رہے کہ پاکستان لیجنڈز نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے