شاہد خاقان مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی
شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر منتخب کیا گیا، مفتاح اسماعیل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے ہیں
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی جس کا نام عوام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر کے ہی سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔
نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ''بدلیں گے نظام'' رکھا گیا ہے، جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔
رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر منتخب کیا گیا، مفتاح اسماعیل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔