ویرات کوہلی پر مقدمہ نئی مصیبت میں پھنس گئے

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں مقدمہ درج


ویب ڈیسک July 09, 2024
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں مقدمہ درج (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے سے قبل ہی مقدمے میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ملکیت والے ون 8 کمیون پب ہوٹل کیخلاف بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کستوربھا روڈ پر واقع کمیون پب 6 جولائی کو رات گئے تک کھلا رہا جبکہ انہیں 1:30 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی شکایات موصول ہوئیں، کلبز کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی جس کی خلاف ورزی کی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 میں روہت کی جگہ کپتان کون ہوگا؟ دو نئے نام سامنے آگئے

ویرات کوہلی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو بنگلورو کے ایم جی روڈ میں ون 8 کمیون کی ملکیت ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گشت پر مامور سب انسپکٹر کو ون 8 کمیون پب دیر تک کھلے رکھنے کی اطلاع ملی جبکہ پب رات 1:30 بجے تک صارفین کی خدمت کرتے ہوئے پایا گیا، جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی جبکہ انکے علاوہ دیگر تین پبز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں