- کابینہ کا اجلاس مؤخر؛ آئینی ترامیم آج بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان
- جب قانون کا ڈرافٹ ہی نہیں دیا تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے، بیرسٹر گوہر
- دماغی کینسر کا پتہ لگانے کیلئے خون کا ٹیسٹ متعارف
- وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب
- بلوچستان سے 78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج
- گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار
- سنی علماء کونسل رہنما صوفی عبد القیوم قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
- بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے
- پشاوربی آر ٹی بسوں میں خواتین کو مرد مسافروں کیجانب سے ہراسگی کا سامنا
- پی ٹی اے کا ایکس (ٹویٹر) کی بندش سے متعلق مؤقف تبدیل
- کراچی میں تاجر کے گھر پر دستی بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- تیکنیکی اور انتظامی وجوہات، کراچی ائیرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ
- فیریئر ہال کراچی سے پینٹنگز چوری ہونے پر سندھ حکومت کا نوٹس، کمیٹی تشکیل
- کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، ڈھائی کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد
- قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں، وزارتِ دفاع
- لاہور؛ طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- کراچی؛ این اے 241 سے پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست قابل سماعت قرار
- جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل کو قتل کردیا
وسیم اکرم کی پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے سے معذرت، مگر کیوں؟
سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین کا مشیر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن دیگر مصروفیات کے سبب وہ کْل وقتی ملازمت کیلئے دستیاب نہیں ہیں، ان کے انکار پر ہی وقار یونس کا تقرر کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں، اکثر ان پر یہ تنقید سامنے آتی ہے کہ دو عہدوں کی وجہ سے کرکٹ کو زیادہ وقت نہیں دیتے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے انھوں نے کھیل کے معاملات کسی سابق کرکٹر کو سونپنے کا فیصلہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل محسن نقوی نے وسیم اکرم سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یا ان کے مشیر کی پوسٹ سنبھال لیں، یہ کْل وقتی ملازمت ہوگی، تمام کرکٹنگ امور انہی کو دیکھنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان نے چیئرمین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مستقل طور پر کراچی میں مقیم ہیں، فیملی کی وجہ سے اکثر آسٹریلیا بھی جانا پڑتا ہے، ان کیلئے لاہور میں دوبارہ رہائش پذیر ہونا اب ممکن نہیں، البتہ جب بھی پاکستان کرکٹ کو ان کی ضرورت ہوئی وہ بلامعاوضہ بھی دستیاب ہوں گے۔
چیئرمین نے ان سے اپنے مستقبل کے پلانز بھی شیئر کیے جس سے وسیم اکرم خاصے متاثر نظر آئے، بورڈ حکام نے اس کے بعد وقار یونس سے رابطہ کیا جو ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ ہوگئے، وہ بھی فیملی کے ہمراہ آسٹریلیا میں رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈسلپن کی خلاف ورزی؛ کھلاڑی ہوجائیں ہوشیار! بورڈ نے تیاری مکمل کرلی
البتہ کچھ عرصے قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ دوبارہ لاہور منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی پیر کو چیئرمین سے ملاقات ہوئی جس میں معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، البتہ اب تک بورڈ نے تقرری کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا وقار یونس کپتان کی تقرری کرسکتے ہیں؟ اہم فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے!
اس سے قبل بھی وقار یونس مختلف حیثیتوں میں پی سی بی کے ساتھ منسلک رہ چکے مگر ہر بار اختتام ناخوشگوار انداز میں ہوا۔
یاد رہے کہ نئے آئین میں سی ای او کی پوسٹ موجود نہیں، البتہ اس میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔