ہم انھیں کچل دیں گے سڑکوں پر طلبا نہیں دہشتگرد ہیں حسینہ واجد کی دھمکی

بنگلادیش میں سول نافرمانی تحریک میں اب تک 44 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک August 04, 2024
بنگلہ دیش میں سیاست سمیت ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر اپوزیشن جماعتیں بائیکاٹ بھارت مہم چلارہی ہیں

بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا ہے کہ سڑکوں پر پُرتشدد مظاہرے کرنے والے طلبا نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں اور میرے ہم وطن انہیں کچل دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کے نام پر تھانوں پر حملے کرنے والے، املاک کو نقصان پہنچانے اور بے امنی پھیلانے والے ملک کے استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم حسینہ واجد نے مزید کہا کہ ایسے پُرتشدد احتجاج طلبا نہیں دہشت گرد کرتے ہیں۔ یہ دہشت گردی ہے اور میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتی ہوں ان کو کچل دیں۔

یہ خبر پڑھیں : عدم تعاون تحریک؛ بنگلا دیش میں 44 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی

یاد رہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز اُس وقت ہوا جب حکومت نے کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے طلبا کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔

سول نافرمانی کی تحریک کے رہنماؤں نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سول نافرمانی تحریک میں دو روز کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 سے زائد ہوگئی جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں