کامیڈی فلم ’سن آف سردار2‘ میں اجے دیو گن کے ساتھ مرکزی اداکارہ کون ہوں گی

سیکوئیل میں نیرو باجوہ، کبرا سیت، دیپک دوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ اور ایشونی کلسیکر بھی شامل ہوں گی


ویب ڈیسک August 04, 2024
فوٹو : فائل

کامیڈی بلاک بسٹر 'سن آف سردار' کے سیکوئیل میں اجے دیوگن کے ساتھ سوناکشی سنہا کے بجائے مرونل ٹھاکر ہیروئن کا مرکزی کردار نبھائیں گی۔


بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اجے دیوگن اور سنجے دت کی نئی کامیڈی فلم میں متعدد نئے فنکاروں کو بھی موقع دیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق فلم پر رواں برس جون سے کام کا آغاز ہوگیا ہے اور سیکوئیل میں نیرو باجوہ، کبرا سیت، دیپک دوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ اور ایشونی کلسیکر بھی شامل ہوں گی۔


فلم کی شوٹنگ کا پہلا مرحلہ اسکاٹ لینڈ میں ہوگا جس کا اگست میں اختتام ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے انڈیا میں شوٹ کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں : اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومینٹک فلم 'اوروں میں کہاں دم تھا' ریلیز ہوگئی


'سن آف سردار2' کی کہانی ابھی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ریلیز کے حوالے سے 2025 کے نصف تک امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں