پیرس اولمپکس کوکین خریداری کا الزام آسٹریلوی ہاکی کھلاڑی گرفتار

آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے گرفتاری کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک August 07, 2024
آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے گرفتاری کی تصدیق کردی (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس کے دوران آسٹریلیوی مینز ہاکی ٹیم کے پلئیر کو کوکین خریداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ای ایس پی این کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی مینز ہاکی ٹیم کے پلئیر ٹام کریگ کو کوکین خریداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے بھی کردی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر کوکین خریداری کے الزام میں پلئیر کو فرانسیسی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کھلاڑی کا کھانے میں کیڑے ہونے کا انکشاف

ابتدائی طور پر کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا تاہم اے پی پی نے تصدیق کی کہ گرفتار کھلاڑی آسٹریلیوی مینز ہاکی ٹیم کے پلئیر ٹام کریگ ہیں۔

مزید پڑھیں: 'نامناسب ماحول' پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

آسٹریلوی اولمپک کمیٹی کے ارکان کھلاڑی سے پوچھ گچھ اور مدد کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں