خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ملزم حسن شاہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

ڈرامہ نگار ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے


ویب ڈیسک August 08, 2024
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے : فوٹو : فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء اور ہنی ٹریپنگ کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم حسن شاہ کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی ہے، ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغواء کرکے بلیک میل کیا تھا۔

ملزم حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرامہ نگار کو اغواء کرکے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کیس؛ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

بعدازاں، ملزم حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز لیک کردی تھیں، ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔