واٹس ایپ کا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام جاری

میٹا اے آئی کی آواز کے انتخاب کا آپشن اینڈرائیڈ کیلئے جاری ہونیوالے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.17.16 ورژن میں دستیاب ہے


ویب ڈیسک August 15, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے لئے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے مستقبل میں کی جانے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر فعال ہو جائے گا اور صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کے لئے آواز کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔ میٹا اے آئی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے اپنی آواز کا استعمال کرنا روابط کو ٹیکسٹ کرنے کے مقابلے میں بہت آسان بنا دے گا۔

میٹا اے آئی کی آواز کے انتخاب کا آپشن اینڈرائیڈ کے لیے جاری ہونے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.17.16 ورژن میں دستیاب ہے۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو) (تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

کمپنی کی جانب سے جب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا تب صارفین میٹا اے آئی کے لیے 10 آوازوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ ان آوازوں کو نام نہیں دیے گئے لیکن ہر آواز کو مختلف رنگ کے دائرے سے منسوب کیا گیا ہے جیسا کہ پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔