ابھی آزادی ملی نہیں اور لوگ خوشیاں منارہے ہیں نعمان اعجاز کی طنزیہ پوسٹ

متعدد صارفین نے یوم آزادی پر اداکار کو منفی سوچ پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی آزادی ملی نہیں ہے اور ہم یہ دن جوش سے مناتے ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یوم آزادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ جس دن حقیقت میں ہمیں آزادی مل گئی تو پتہ نہیں ہم کیا کریں گے۔
" data-instgrm-version="14">






View this post on Instagram


A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)






اس موقع پر انہوں نے قوم کو لکھا 'نام نہاد یوم آزادی مبارک ہو، اللہ پاکستان پر رحم کرے'۔

سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین اداکار کی صاف گوئی کو پسند کررہے ہیں وہیں متعدد صارفین نے ان کو منفی سوچ پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔