سربیا اسرائیلی سفارت خانے پر حملے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

29 جون کو اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کے بعد سے ملزم فرار تھا


ویب ڈیسک August 18, 2024
29 جون کو اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کے بعد سے ملزم فرار تھا

سربیا میں گرفتاری کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزم پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والا شخص جون کے مہینے میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ آور کا مالک مکان اور قریبی ساتھی تھا۔

سربیا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب پولیس پارٹی اسے گرفتار کرنے پہنچی تو اُس نے گولیاں چلائیں اور ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا جس پر انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹ کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تھی۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ مذکورہ ملزم کو 2007 میں دہشت گردی کے جرائم میں ساڑھے 13 سال سزا سنائی گئی تھی اور اسے 14 ساتھیوں سمیت جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 29 جون کو سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں واقع اسرائیلی سفارت خانے پر ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کیا تھا جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ آور کi 25 سالہ نومسلم کے طور پر شناخت کرائی گئی تھی جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام صلاح الدین رکھا تھا۔

اس حملے کے بعد دو اور ایسے واقعات میں پولیس نے اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کو ناکام بنادیا اور حملہ آوروں کو حراست میں لے کر تیر اور کمان برآمد کی تھیں۔

جس کے بعد پولیس کو اس ملزم کی تھی جسے آج مقابلے میں مار دیا گیا۔