اعجاز اسلم کا مداحوں کو شاہ رخ خان کی روٹین فالو نہ کرنے کا مشورہ

بالی وڈ کنگ میں بہت سی ناقابل یقین صلاحیتیں ہیں اس لئے ان کیلئے اس شیڈول کو جاری رکھنا آسان ہے، اداکار


ویب ڈیسک August 20, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو ان کی روٹین پر نہ چلنے کا مشورہ دے دیا۔


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ تھا وہ دن میں صرف چار گھنٹے سوتے ہیں۔


انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اعجاز اسلم نے لکھا کہ بالی وڈ کنگ میں بہت سی ناقابل یقین صلاحیتیں ہیں اس لئے ان کیلئے اس شیڈول کو جاری رکھنا آسان ہے۔


fsdasdfasdf


اعجاز اسلم نے لکھا کہ عام لوگوں کو بالی وڈ کنگ کی روٹین نہیں فالو کرنی چاہئے اور یہ صحت کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔


انہوں نے شاہ رخ خان کے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن تمام لوگ ان کی طرح سپرہیومن نہیں ہیں۔