استاد غلام علی کے ہاتھوں سائرہ پیٹر کیلئے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ

سائرہ پیٹر نے اس موقع پر استاد غلام علی اور دیگر موسیقاروں کو پھولوں کے تحائف پیش کیے


ویب ڈیسک August 23, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

پاکستان نژاد برطانوی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو استاد غلام علی کے ہاتھوں بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں موسیقار الطاف حسین طافو، سابق وفاقی وزیر جمال شاہ، ترنم ناز، بشریٰ صادق، اور استاد فتح علی خان نے بھی شرکت کی۔

سائرہ پیٹر نے اس موقع پر غلام علی اور دیگر موسیقاروں کو پھولوں کے تحائف پیش کیے۔

استاد غلام علی نے سائرہ پیٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھداری کے ساتھ گاتی ہیں اور آج کی محفل میں انہوں نے شاندار پرفارم کیا۔

محفل میں سائرہ پیٹر نے مختلف زبانوں میں صوفی اوپیرا گایا، جسے گوالیار گھرانے کے کلاسیکل گائیکوں نے خوب سراہا۔

تقریب میں غلام علی نے سائرہ پیٹر کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ پیش کیا۔ سابق وفاقی وزیر جمال شاہ نے بھی سائرہ کے ساتھ ایک گیت گایا۔