دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کروں گا والد یوراج سنگھ

دھونی نے میرے بیٹے کے خلاف جو کیا اب سب سامنے آرہا ہے، یوگراج سنگھ


ویب ڈیسک September 02, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر ایم ایس دھونی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی چینل زی سے بات کرتے ہوئے یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے کہا کہ میں دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کروں گا، اُسے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے، وہ بہت بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے خلاف جو کیا اب سب کچھ سامنے آرہا ہے۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی دو چیزیں نہیں کیں، پہلا جس نے میرے ساتھ غلط کیا ہو میں نے کبھی اسکو معاف نہیں کیا، دوسرا میں نے کبھی ان کو گلے نہیں لگایا چاہے وہ میرے بچے یا گھر والے ہی کیوں نا ہوں۔

مزید پڑھیں: انجینئرنگ طالب علم کی فیس کی اپیل، بھارتی کرکٹر کا فوری ردِ عمل

انکا کہنا تھا کہ میرا بیٹا مزید چار پانچ سال کھیل سکتا تھا، کینسر کے ساتھ کھیلنے پر میرے بیٹے کو بھارت رتنا ایوارڈ ملنا چاہئے۔

یاد رہے کہ یوگراج سنگھ پہلے بھی متعدد بار مہندر سنگھ دھونی پر اپنے بیٹے کا کیریئر تباہ کرنے اور یوراج سنگھ سے حسد کا الزام لگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ایشیاکپ 2023؛ بھارت سے شکست کے بعد پیس اٹیک زوال پذیر ہے'

رواں سال کے شروع میں یوراج سنگھ کے والد نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ دھونی کی وجہ سے چنئی سپر کنگز آئی پی ایل 2024 میں ہار گئی تھی۔

خیال رہے کہ یوراج کے والد یوگراج سنگھ بھی بھارتی کرکٹ ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے