روسی صدر نے امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کردی

کملا ہر وقت مسکراتی رہتی ہے جیسے انھیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، صدر ولادیمیر پوٹن


ویب ڈیسک September 05, 2024
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدارتی الیکشن میں کملا ہیرس کی حمایت کردی، فوٹو: فائل

امریکا اور اس کی پالیسیوں پر طنزیہ تبصرے کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر کملا ہیرس کی حمایت کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہی امریکا نے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے روسی صدر کو کہا تھا کہ انتخابات میں مداخلت سے گریز کریں جب کہ روس نے امریکی الزام کی تردید کی تھی۔

تاہم آج امریکی بیان کے دوسرے ہی روز صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے حامیوں سے کملا ہیرس کا ساتھ دینے کی درخواست کررہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ اس لیے میں بھی کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہوں۔ وہ ہر وقت مسکراتی رہتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ روس پر پابندیاں عائد کیں اور ہوسکتا ہے کملا ہیرس، ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں روسی صدر نے جوبائیڈن کو ٹرمپ پر فوقیت دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ امریکی صدر کے بارے کم از کم کوئی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوٹن کو بہت ہوشیار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو روس یوکرائن جنگ کو "24 گھنٹوں" کے اندر ختم کر دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں