- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکی جاں بحق، 17 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط تسلیم کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق حکومت اب کوئی نیا خصوصی اکنامک زون یا ایکسپورٹ پراسیسنگ زون قائم نہیں کرے گی اور نہ ہی پہلے سے قائم زونز کو ان کی مدت پوری ہونے کے بعد مزید کوئی مراعات دے گی۔
آئی ایم ایف کی اس شرط سے پاکستان اسٹیل مل کی زمین پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنانے کے حکومتی منصوبے کو نقصان پہنچے گا، حکومتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس شرط کا اطلاق وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں پر ہوگا، تاہم کے پی کے نے اس شرط پر عمل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ شرط ملکی معاشی پالیسیوں پر آئی ایم ایف کی گرفت کو ظاہر کرتی ہے، اس سے نہ صرف ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوگی، بلکہ اکنامک زونز میں چینی صنعتوں کو لانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرط پر 1.8 ہزار ارب روپے کے بھاری ٹیکس لگانے، بجلی کی قیمتوں میں 51 فیصد اضافہ کرنے سمیت متعدد دیگر شرائط پوری کرنے کے باجود تاحال آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤت پیکیج حاصل کرنے میں ناکام ہے۔
مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی کی شرط کو مسترد کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کا پھیلاؤ صوبائی معاملہ ہے، اور کے پی کے جیسے پسماندہ صوبے میں ترقی کیلیے صنعتی زونز کا قیام ازحد ضروری ہے۔
آئی ایم ایف اس معاملے پر ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، وہ ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کر رہے تھے، واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز کو 7 ارب روپے کی مراعات دی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔